Thursday, September 19, 2024, 12:22 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہم نے غزہ میں القسام بریگیڈز کے نصف رہنماؤں کو مار دیا: اسرائیلی حکومت کادعوی

ہم نے غزہ میں القسام بریگیڈز کے نصف رہنماؤں کو مار دیا: اسرائیلی حکومت کادعوی

ریڈ کراس یرغمالیوں تک رسائی دلوائے، قیدی تبادلہ سے قبل پٹی میں ایک ماہ زمینی کارروائی کی ضرورت: اسرائیلی فوج

by NWMNewsDesk
0 comment

ااسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نےدعوی کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں فوجی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک حماس کی القسام بریگیڈز کے کم از کم نصف رہنماؤں کو مار ڈالا ہے۔

لیوی نے غیر ملکی صحافیوں کے لیے منعقد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آئی ڈی ایف نے اب تک حماس کی بریگیڈز کے نصف رہنماؤں کو مار دیا ہے۔ اسرائیلی افواج بڑی فضائی مدد کے ساتھ غزہ کی پٹی کے اندر پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مہم میں حماس کی عسکری صلاحیتوں میں پہلے ہی نمایاں کمی آگئی ہے۔

فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کو ختم کرنے کے لیے اپنی کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے۔ ہم یرغمالیوں کو گھر واپس لانے کے اپنے مشن سے دستبردار نہیں ہوئے۔

انہوں نے مزید کہاعالمی برادری کو کارروائی کرنی چاہیے۔ ریڈ کراس کو ان 138 قیدیوں تک پہنچنے کے قابل ہونا چاہیے جو حماس کے ہاتھ میں ہیں۔ حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل کے جنوبی سرحدی قصبوں پر شروع کیے گئے اچانک حملے کے دوران 240 اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا اور 1200 کے قریب اسرائیلیوں کو مار دیا تھا۔

banner

حماس کے سرکاری میڈیا آفس کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی آپریشن میں 7ہزار100 بچوں سمیت 16ہزار250 سے زیادہ افراد جان سے گئے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024