Thursday, March 13, 2025, 4:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ کی فضا اور پانیوں پر روس کا خطرہ منڈلا رہا ہے: برطانوی وزیرِ اعظم

برطانیہ کی فضا اور پانیوں پر روس کا خطرہ منڈلا رہا ہے: برطانوی وزیرِ اعظم

ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے ایوانِ نمائندگان ہاؤس آف کامنز میں بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ روس ایک ایسا ’سنگین خطرہ‘ ہے جو برطانیہ کے پانیوں اور آسمانوں میں منڈلا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ روس کی جانب سے این ایچ ایس پر سائبر حملے بھی کیے گئے ہیں اور ہماری گلیوں میں لوگوں کو قتل کرنے کی بھی کوشش کی ۔

کیئر اسٹارمر نے کہا ’میں سمجھتا ہوں کہ یوکرین کا مستقبل برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے نہایت اہم ہے۔

اسٹارمر نے کہا کہ ’ہم یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ یہی درست فیصلہ ہے اور یہ ہمارے ملک کے مفاد میں بھی ہے۔‘

banner

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ’دیرپا امن، مضبوط امن اور عدل کی بنیاد پر حاصل ہونے والا امن ہمارا مقصد ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ برطانیہ ایک امن معاہدہ حاصل کرنے کے لیے ’فرنٹ سے لیڈ‘ کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024