Thursday, November 21, 2024, 11:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہندوستان میں اسکول اور مسجد کے انہدام کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے، کرفیو نافذ

ہندوستان میں اسکول اور مسجد کے انہدام کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے، کرفیو نافذ

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اتراکھنڈ کے ایک علاقے ہلدوانی میں اسکول اور مسجد کے انہدام کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے۔

احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔

حکومت ہندوستان کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول اور مسجد غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہے جس پر علاقے کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

مشتعل مظاہرین کی جانب سےگاڑیوں اور ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کرنے اور پولیس فورس پر پتھراؤ کے بعد ریاستی حکام نے کرفیو نافذ کر دیا ہے ۔ انٹرنیٹ معطل اور تمام اسکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئي ہیں۔

banner

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وندنا سنگھ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ واقعہ کی ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس فورس اور متعلقہ محکمے کے اہلکاروں نے جھڑپیں شروع نہیں کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی سی ٹی وی کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔

سنگھ نے دعوی کیا کہ یہ اسکول اور مسجد سرکاری زمین پر بنائی گئی تھی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اسے گرایا جا رہا تھا

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024