پاکستان میں ڈالر سستا ہونے کے بعد ٹویوٹا اور ہونڈا کمپنی کے بعد ہونڈائی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
ہونڈائی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے ساڑھے 3 لاکھ روپے تک کمی کا اعلان کیا۔
ہونڈائی نشاط موٹرز نے ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد صارفین کو اس سنہری موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا موقع دیا ہے، ہونڈائی کمپنی کی گاڑیوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوچکا ہے۔
ہونڈائی ایلانٹرا 1.6 کی قیمت میں 2 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کے نرخ 65 لاکھ 99 ہزار روپے سے گر کر 63 لاکھ 99 ہزار روپے پر آگئے ہیں۔
ایلانٹرا 2.0 کی نئی قیمت دو لاکھ روپے کمی کے بعد 71 لاکھ 30 ہزار روپے سے 69 لاکھ 30 ہزار روپے ہوگئی ہے