Tuesday, November 12, 2024, 6:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کاملا ہیرس کا صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون

کاملا ہیرس کا صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون

شکست تسلیم، جدو جہد جاری رکھیں گے: کاملا ہیرس

by NWMNewsDesk
0 comment

ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد بدھ کو اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان انتخابات کے نتائج کو قبول کرنا چاہیے۔

انہوں نے حامیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ملک کے بارے میں اپنے وژن کے لیے لڑتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ووٹنگ بوتھ، عدالتوں اور عوامی چوکوں میں جاری رہے گی۔

انھوں نے کہا کہ بعض اوقات لڑائی میں کچھ وقت لگتا ہے،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جیت نہیں پائیں گے۔

banner

ہیرس نے تقریر اپنے سابق تعلیمی ادارے ہاورڈ یونیورسٹی میں اسی مقام پر کی جہاں وہ فتح کی تقریر کرنے کی امید کررہی تھیں۔

ہیرس نے کہا اگرچہ میں اس انتخاب کو تسلیم کرتی ہوں، میں اس لڑائی کو نہیں تسلیم کرتی جس نے اس مہم کو ہوا دی۔

کاملا ہیرس نے صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کر کے مبارک باد دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کاملا ہیرس کے قریبی معاونین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دورانِ گفتگو کاملا ہیرس نے اقتدار کی پرامن منتقلی اور تمام امریکیوں کا صدر بننے کی اہمیت پر زور دیا۔

کاملا ہیرس کے معاونین کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو چند منٹ تک جاری رہی۔

نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ریاست مشی گن سے بھی جیت گئے ہیں جس کے بعد اُن کے الیکٹورل ووٹس کی تعداد 295 ہو گئی ہے۔ کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔

ٹرمپ صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے درکار 270 ووٹ پہلے ہی حاصل کر چکے ہیں۔ مشی گن اُن سوئنگ ریاستوں میں شامل تھی جس کے نتائج کو اہمیت دی جا رہی تھی۔ ٹرمپ نارتھ کیرولائنا، پینسلوینیا، جارجیا اور وسکونسن سے بھی کامیابی حاصل کر چکے ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024