Thursday, November 21, 2024, 11:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیروئین برآمد ہونے پر سنگاپور میں منشیات کے اسمگلر کو پھانسی دے دی گئی

ہیروئین برآمد ہونے پر سنگاپور میں منشیات کے اسمگلر کو پھانسی دے دی گئی

سنگاپور میں 15 گرام سے زیادہ ہیروئین پکڑے جانے پر سزائے موت ہوتی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سنگاپور میں منشیات کے ایک مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے اور حکام نے کہا ہے کہ یہ ریاست میں اس سال کی دوسری پھانسی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 45 سالہ شخص کو 36.93 گرام خالص ہیروئین کی اسمگلنگ کے جرم میں چانگی جیل میں پھانسی دی گئی

سنگاپور میں 15 گرام سے زیادہ ہیروئین پکڑے جانے پر سزائے موت ہوتی ہے۔

سی این بی نے جمعے کو دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ ’اسے قانون کے تحت دفاع کا موقع دیا گیا تھا اور اس پورے عمل میں قانونی مشیر نے اس کی نمائندگی کی تھی۔‘

banner

سی این بی نے مزید کہا کہ اس شخص کو فروری 2019 میں مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی، اور اس کی قانونی اپیلیں اور معافی کی درخواست کو خارج کر دیا گیا ہے۔

فروری میں ایک 35 سالہ بنگلہ دیشی شخص احمد سلیم کو سنگاپور میں اس کی سابق منگیتر کے قتل کے جرم میں پھانسی کے تختے پر چڑھایا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جمعے کی پھانسی سے سنگاپور میں مارچ 2022 میں پھانسی کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے بعد پھانسی پر لٹکائے جانے والے افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

سنگاپور نےکورونا وائرس کی وبا کے دوران دو سال کی مدت کے لیے پھانسیوں کو روک دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024