Thursday, November 14, 2024, 12:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کی وضاحت

ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کی وضاحت

اسرائیلی حکومت کی جنگی جرائم کی مذمت کرتی رہی ہیں اور کرتی رہیں گی : ملالہ یوسفزئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ غزہ کے لوگوں کے لیے ان کی حمایت کے حوالے سے لوگوں میں کسی بھی قسم کی کوئی کنفیوژن پیدا نہ ہو۔’

انہوں نے کہا کہ ’ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بمباری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے۔‘

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کرتی رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

ملالہ یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کرانے، انسانی امداد کی فراہمی کے لیے عالمی رہنماؤں پر زور دیتے رہیں گے، قید رکھا جائے یا یرغمال، معصوم شہریوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کے عوام سے یک جہتی کے لیے ان کے ساتھ ہوں، ان کی آواز اور مطالبات سنے جانے چاہئیں، ہمیں اپنے لیڈرز پر زور ڈالنا چاہیے کہ غزہ میں جنگی جرائم رکوائیں اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

2014 میں امن کا نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسف زئی کو سوشل میڈیا صارفین نے اس وقت کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب ایک امریکی اخبار نے ملالہ کی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے کی خبر شائع کی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کا الزام تھا کہ ملالہ ایسی خاتون کے ساتھ کام کررہی ہیں جو غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔

یاد رہے کہ ایک موقع پر سابق امریکی وز یر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن نہیں ہے، کوئی بھی جنگ بندی حماس کے لیے تحفہ ثابت ہوگی۔

ملالہ کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر کئی نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024