Sunday, April 27, 2025, 12:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کا کراچی پریس کلب کا دورہ

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ کا کراچی پریس کلب کا دورہ

جنوبی ایشیا سے کراچی واحد شہر ہے جس کو ہیوسٹن کی سسٹر سٹی کا اعزاز حاصل ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن کے صدر سعید شیخ نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری جنرل سہیل افضل خان، گورننگ باڈی کے رکن قاضی محمد یاسر نے ان کا استقبال کیا۔

سعید شیخ نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ہیوسٹن اور کراچی کے درمیان سسٹر سٹی کا رشتہ 2009 میں قائم ہوا تھا۔

انھوں نے بتایا کہ جنوبی ایشیا سے کراچی واحد شہر ہے جس کو ہیوسٹن کی سسٹر سٹی کا اعزاز حاصل ہے۔

banner

اُن کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، بالخصوص ہیوسٹن میں مقیم کمیونٹی، پاکستان کی معاشی بہتری میں عملی کردار ادا کر رہی ہے۔

سعید شیخ نے مزید بتایا کہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن نے شہر میں آر او پلانٹس کے قیام اور ضرورت مند علاقوں و اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی سمیت کئی منصوبے پر کام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن ہیوسٹن میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپس بھی فراہم کر رہی ہے، اور حال ہی میں یونیورسٹی آف ہیوسٹن میں کراچی کے طالب علموں کے لیے مستقل اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

 

اس موقع پر کراچی پریس کلب کی جانب سے سعید شیخ کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے ہیوسٹن سٹی انتظامیہ کی طرف سے ایک یادگاری شیلڈ کلب کو پیش کی۔ بعد ازاں سعید شیخ کو پریس کلب کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں وہ اراکین سے گھل مل گئ

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024