Tuesday, November 12, 2024, 7:56 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیوسٹن کے لیک وڈ چرچ میں ایک خاتون کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ہیوسٹن کے لیک وڈ چرچ میں ایک خاتون کی فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں حملہ آور خاتون ہلاک ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی شہر ہیوسٹن میں خاتون نے لیک وڈ چرچ میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 5 سالہ بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں خاتون ہلاک ہوگئی۔

خاتون کی فائرنگ کے بعد چرچ میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں نے بھاگنا شروع کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے 5 سالہ بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے پاس بم ہے تاہم خاتون کے قبضے سے کوئی دھماکا خیز مواد نہیں ملا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024