Thursday, November 21, 2024, 11:18 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ

ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ

وفاقی حکومت کی سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت

by NWMNewsDesk
0 comment

ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ ہے جس پر وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا

مراسلے کے مطابق مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہیں، نتیجے کے طور پر ای میل موصول کرنے والا ٹریپ ہوجاتا ہے۔

مراسلہ میں آفیشل ای میلز کو محفوظ بنانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں، کمزور پاس ورڈز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،پاس ورڈ تبدیل کرتے رہیں، غیر متعلقہ افراد کو ای میل آئی ڈی دینے سے گریز کیا جائے، آفیشل ای میلز کیلئے ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہ کیا جائے۔

banner

اس کے علاوہ موبائل فونز پر آفیشل ای میلز کا استعمال نہ کرنا، ایسی ای میلز جن کے ساتھ کوئی لنک کا مواد منسلک ہوں نہ کھولنا، مشکوک ای میلز کا جواب یا کسی لنک پر کلک نہ کرنا اور لائسنس یافتہ اینٹی وائرس کا استعمال کر کے آفیشل ای میلز کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024