Thursday, March 13, 2025, 3:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یحییٰ السنور جہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے: اسرائیل

یحییٰ السنور جہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے: اسرائیل

یحییٰ السنور ہی ہمارے اور دنیا کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے : اسحاق ہرزوگ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے ر نما یحییٰ السنوار کو اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے “مردہ یا زندہ” ہرصورت میں حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “سب کچھ السنوار سے شروع ہوتا ہے اوراسی پر ختم ہوتا ہے”۔

اسرائیلی صدر نے یروشلم میں ایک تعلیمی مرکز کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ “السنوار وہی ہے جس نے اکتوبر میں حملہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور وہ علاقائی صورت حال کو بڑھاوا دینے اور ہمارے اور دنیا کے باقی ممالک کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے”۔

انہوں نے مزید کہاکہ “پوری دنیا اور ہمارے خطے کو یہ جان لینا چاہیے کہ ذمہ داری صرف ان [السنوار] پر آتی ہے۔ یہ معاملہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے”۔

banner

ہرزوگ نے زور دیا کہ “کوئی چارہ نہیں ہے۔ ہمیں لڑائی جاری رکھنی چاہیے، اور ہمیں زندہ یا مردہ السنوار تک پہنچنا چاہیے، تاکہ تمام قیدیوں کو واپس کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024