Thursday, December 26, 2024, 9:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ممکن ہے تاہم بہت سخت رکاوٹیں ہیں: بلنکن

یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ممکن ہے تاہم بہت سخت رکاوٹیں ہیں: بلنکن

اسرائیل کی امریکی نژاد فلسطینی نوجوان کی موت کی تحقیقات کی یقین دہانی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اب بھی ممکن ہے تاہم بہت سے مشکل مسائل کا سامنا ہے اور ان کو حل کیے بغیر قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر کوئی پیش رفت ممکن نہیں ہے۔

بلنکن نے مزید کہا کہ ‘ہمیں کچھ بہت مشکل مسائل درپیش ہیں جن کے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے البتہ ہم معاہدہ کو آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر عزم ہیں۔’

بلنکن نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان رپورٹس کی تحقیقات کرے جن کے مطابق اسرائیلی افواج نے ایک امریکی نژاد فلسطینی نوجوان کو مغربی کنارے میں 10 فروری کو ہلاک کیا تھا جو کہ حالیہ ہفتوں میں اس نوعیت کی دوسری موت ہے۔

سترہ سالہ امریکی نژاد فلسطینی نوجوان محمد احمد محمد خدور کی موت کی بابت پوچھے جانے پر جو کہ 19 جنوری کے روز توفیق عبد الجبار کے قتل کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسرائیل نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024