امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں دو بحری جہازوں پر چھ بیلسٹک میزائل داغے، جس سے ایک جہاز کو معمولی نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اینٹی بیلسٹک میزائلوں نے ایک یونانی ملکیتی اور آپریٹڈ بلک کیریئر مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے جہاز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ جس سے معمولی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Iranian-Backed Houthi Terrorists conduct Multiple Anti-Ship Ballistic Missile Attacks in the Southern Red Sea and Gulf of Aden:
On Feb. 6, from approximately 1:45 a.m. to 4:30 p.m. (Arabian Standard Time) Iranian-backed Houthi militants fired six anti-ship ballistic missiles… pic.twitter.com/lrffP3vZb8
— U.S. Central Command (@CENTCOM) February 7, 2024
حوثیوں کی طرف سے فائر کیے گئے تیسرے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل نے ایک اور جہاز جو یونانی جہاز کے قریب تھا کو نشانہ بنایا، لیکن جہاز اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا۔
19 نومبر سے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں تجارتی بحری جہازوں پر درجنوں حملے کیے ہیں۔