یمن میں حکام کا کہنا ہے موسلا دھار بارشوں کی وجہ سیلاب آگیا، جس میں گزشتہ روز دو درجن سے زیادہ افراد لاپتہ ہو گئے تھے، جن میں سے تیرہ افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں، جبکہ کئی اب بھی لاپتہ ہیں۔
حکام کا کہنا ہے سیلاب سے دارالحکومت صنعا کے مغرب میں واقع صوبہ المہوت سب سے زیادہ متاثرہ ہوا،ملہان ضلع میں مٹی کے تودے گرنے سے سات مکانات بھی تباہ ہو گئے۔
پانی کے تیز بہاؤ میں بہت سی کاریں بہہ گئیں اور بہت سی سڑکیں منقطع ہوگئیں۔ صوبے میں تین ڈیم کے ٹوٹنے کی بھی اطلاع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے سبب پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں ہیضے کے تقریباً 1لاکھ 64 ہزار مشتبہ کیسز ہیں اور یہ تعداد آنے والے ہفتوں میں 2لاکھ 50 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔