یمن سے لانچ کیا گیا ڈرون وسطی اسرائیل میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کی بالکونی سے ٹکراگیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کے روز کہا ہے کہ وسطی اسرائیل کی ایک رہائشی بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر یمنی حوثیوں کی طرف سے ایک ڈرون حملہ کیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق یہ ڈرون حملہ شہر یاوین میں ہوا۔ یہ بغیر پائلٹ کے ڈرون تھا۔
حکام نے بتایا کہ “آج صبح یاونیہ میں ایک رہائشی عمارت کی 15 ویں منزل پر ایک ڈرون نے حملہ کیا، جس سے دو اپارٹمنٹس کوشدید نقصان پہنچا”۔
واضح رہے کہ جولائی میں حوثیوں کے ایک ڈرون حملے میں ایک اسرائیلی تل ابیب کے اندر ہلاک ہو گیا تھا۔
ایک سال سے زائد عرصے سے حوثی بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اسرائیل سے تعلق رکھنے والے یا جانے والے بحری جہازوں کے خلاف حملے کر رہے ہیں