یمنی حوثیوں کی ایرانی حمایت یافتہ تحریک کے رہنما عبدالمالک الحوثی نے اب تک ہونے والے امریکی و برطانوی فضائی حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ تقریباً 424 امریکی و برطانوی فضائی حملوں میں 37 حوثی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
حوثیوں نے 90 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
حوثی جو یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت کئی اہم علاقوں پر کنٹرول رکھتے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجتہی کے لیے حملے کر رہے ہیں۔ جس کے جواب میں انہیں ان حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کی جنگی صلاحیت ابھی تک اتنی ہے کہ وہ اب تک بحیرہ احمر میں حملے کر رہے ہیں۔
عبدالمالک الحوثی نے ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر میں کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں اب تک 90 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ‘ایک ماہ کے دوران 34 ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔ جن میں 125 بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔