Wednesday, September 18, 2024, 10:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 39 افراد ہلاک، 100 لاپتہ

یمن کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 39 افراد ہلاک، 100 لاپتہ

ماہی گیر اور مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب رہے

by NWMNewsDesk
0 comment

یمن کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے افریقہ سے غیر قانونی طور پر آنے والے 39 تارکین وطن ہلاک اور 100 لاپتہ ہوگئے۔

یمنی حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی عدن کے مشرق میں شبوا گورنری کے ساحل پر پہنچنے سے پہلے ہی ضلع روڈم میں ڈوب گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیر اور مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب رہے تاہم تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے، تیز ہواؤں کے باعث کشتی ڈوب گئی۔

banner

عدن کے مشرقی ضلع روڈم کے مقامی حکام نے بتایا کہ جہاز میں سوار افراد تارکین وطن تھے، جن میں زیادہ تر کا تعلق ایتھوپیا سے ہیں جو خلیجی ریاستوں تک پہنچنے کے لیے یمن کو بطور ٹرانزٹ پوائنٹ استعمال کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024