Thursday, September 19, 2024, 10:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوں: صدر مملکت

یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوں: صدر مملکت

حج پر گیا تھا توالیکشن ایکٹ کی ترمیم جاری ہو گئی، عارف علوی

by NWMNewsDesk
0 comment

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں کہ جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن ہوں، سب لوگ لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہے ہیں، ملک کے مستقبل کیلئے ضروری ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہونا چاہیے۔لیکن اُمید ہے کہ اعلیٰ عدلیہ الیکشن کو مزید ملتوی نہیں ہونے دے گی۔

اپنے خصوصی انٹرویو میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 57 ون میں ترمیم آئین کے خلاف ہے، حج پر گیا تھا توالیکشن ایکٹ کی ترمیم جاری ہو گئی، حج پر نہ گیا ہوتا تو الیکشن ایکٹ 2017ء میں ترمیم پر دستخط نہ کرتا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی آج بھی میرے لیڈر ہیں، اگر ایوان صدر میں نہ ہوتا تو میں بھی جیل میں ہوتا، میں نے ذاتی طور پر چیئرمین پی ٹی آئی کو مالیاتی امور میں ایماندار پایا، چیئرمین تحریک انصاف ایک محب وطن پاکستانی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں نے نہیں بھیجا تھا، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس پی ایم ہاؤس سے آیا تھا، بعد میں سابق وزیراعظم نے بھی کہا تھا کہ وہ ریفرنس نہیں بھیجنا چاہتے تھے۔

banner

عارف علوی نے کہا کہ میں ہمیشہ سے توڑپھوڑ کے خلاف ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی، آگے جانے کا راستہ کھلنا چاہیے، لوگوں کو عدالتوں پر بھروسہ ہے، چیف جسٹس سے قوم کو امید ہے وہ قوم کی اُمیدوں پر پورا اتریں گے، آصف زرداری کے پاکستان کھپے کے نعرے کو ہمیشہ سراہوں گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024