Sunday, December 22, 2024, 9:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یواے ای اور منگولیا کے مابین ویزا فری اینٹری کا معاہدہ طے پا گیا

یواے ای اور منگولیا کے مابین ویزا فری اینٹری کا معاہدہ طے پا گیا

دونوں ممالک کے شہری اس سہولت کے تحت بغیر ویزا 30 روز تک قیام کرنے کے اہل ہوں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات اور منگولیا نے ویزا فری اینٹری کے معاہدے پر اتفاق کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے ایم او یو پر دستخط کر لیئے ہیں جس کا مقصد باقاعدہ ، سفارتی ، خصوصی اور مشن پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا سے استثنیٰ دینا ہو گا ، دونوں ممالک کی جانب سے یہ قدم تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مزید بہتر کرنےکی غرض سے اٹھایا ہے ۔

اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے ریگولر ، سفارتی، سپیشل اور مشن پاسپورٹ رکھنے والے شہری منگولیا کا بغیر ویزے کے دورہ کر سکیں گے اور 30 روز تک قیام کرنے کے اہل ہوں گے ۔اسی طرح منگولیا کے شہری جن کے پاس ریگولر، آفیشل ، اور سفارتی پاسپورٹ ہوں گے وہ متحدہ عرب امارت میں بغیر ویزا داخل ہونے کے اہل ہوں گے ، شہری یہ سہولت 28 جنوری سے حاصل کر سکیں گے ۔

منگولیا کےوزیر خارجہ بٹ سیٹسگ باتمنکھ اور متحدہ عرب امارات کے سٹیٹ منسٹر احمد علی نے معاہدے پر دستخط کیئے ، جس کا مقصددونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024