Friday, November 22, 2024, 6:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورو کپ : فرانسیسی کپتان ایمباپے ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھے

یورو کپ : فرانسیسی کپتان ایمباپے ناک کی ہڈی تڑوا بیٹھے

فی الحال سرجری کی ضرورت نہیں ہے؛ ایف ایف ایف

by NWMNewsDesk
0 comment

یورو کپ 2024 میں فرانسیسی ٹیم کے کپتان اور فارورڈ کائلیان ایمباپے اپنی ناک تڑوا بیٹھے۔

جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں آسٹریا کے خلاف ہونے والے میچ میں 25 سالہ کائلیان ایمباپے کا چہرہ ہیڈ شاٹ لگانے کی کوشش میں حریف کھلاڑی کے کندھے سے ٹکرا گیا۔

ٹکرانے کے باعث ایمباپے کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا جس کے بعد فارورڈ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

اس حوالے سے فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ایمباپے اب ٹھیک ہیں اور وہ ٹیم کے بیس کیمپ میں واپس آ گئے ہیں۔

banner

فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فی الحال سرجری کی ضرورت نہیں ہے، لیکن آنے والے دنوں میں ان کا علاج کیا جائے گا۔

ایف ایف ایف ایمباپے کی ناک کی حفاظت کیلئے خصوصی ماسک بنوانے کا سوچ رہی ہے تاہم ایمباپے جمعہ کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے یا نہیں،اس بارے میں کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئیں ۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے کوچ ڈیڈیئر ڈیشومپس نے کہا کہ آج کا دن کپتان کے لیے اچھا نہیں تھا اور ان کی ناک بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

یورو کپ 2024 میں فرانس کی ساری امیدیں کائلیان ایمباپے سے ہیں، ٹیم کے اس اہم کھلاڑی نے فرانس کے لیے 80 میچوں میں 47 گولز سکور کیے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024