Friday, March 28, 2025, 9:23 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی ممالک میں برفباری اور سیلاب، ریسکیو کیلئے کشتیاں چل گئیں

یورپی ممالک میں برفباری اور سیلاب، ریسکیو کیلئے کشتیاں چل گئیں

انگلینڈ اور ویلز میں 10 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے، مختلف حادثات میں 2 افراد کی ہلاکت

by NWMNewsDesk
0 comment

بحر اوقیانوس کے طوفان کے بعد شمال مغربی یورپ میں سیلاب اور برفباری کے بعد نظام زندگی شدید متاثر ہوگیا۔

فرانس اور سیلاب سے متاثرہ دیگر ممالک میں لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

شمالی فرانس میں امدادی عملے نے پاس ڈی کیلیس ڈپارٹمنٹ کے آرکس قصبے میں زیر آب گھروں سے رہائشیوں کو نکالنے میں مدد کی، یہ علاقہ شدید بارشوں کے بعد دو ماہ میں دوسری بار سیلاب کی زد میں آیا تھا۔

برطانیہ، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز کی سرکاری موسمیاتی سروسز کی جانب سے طوفان کو ”ہینک“ کا نام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے برطانیہ کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش، نقل و حمل کے مسائل، املاک کو نقصان اور خلل پڑا ہے۔

banner

برطانیہ میں سب سے زیادہ تیز ہوائیں جنوبی انگلینڈ کے ساحل کے قریب آئیل آف وائٹ پر ریکارڈ کی گئیں، جہاں ہوا کی رفتار میں اضافہ ہوا۔

انگلینڈ اور ویلز میں 10 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے، مختلف حادثات میں 2 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024