Saturday, November 23, 2024, 10:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی یونین نے حماس رہنما یحییٰ سنوار کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

یورپی یونین نے حماس رہنما یحییٰ سنوار کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا

اثاثے منجمد، کوئی یورپی شہری یحیٰ سنوار سے مالی لین دین نہیں کر سکتا

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

یحییٰ سنوار کو 7 اکتوبر کےحملوں پر دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد یحییٰ سنوار کے یورپی یونین کے کسی ملک میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے جبکہ پابندی کے بعد کوئی یورپی شہری یحیٰ سنوار سے مالی لین دین نہیں کر سکتا۔

یورپی یونین نے حماس کو پہلے ہی دہشت گرد تنظیموں میں شامل کیا ہوا ہے۔

banner

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں یورپی یونین کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حماس کے وسائل کا گلا گھونٹنے، انہیں غیر قانونی قرار دینے اور ان کی ہر طرح کی حمایت پر پابندی لگانے کی ہماری سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

61 سالہ سنوار 7 اکتوبر سے اب تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے لیڈر کو 2015 میں بھی انتہائی مطلوب بین الاقوامی دہشت گردوں کی امریکی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024