Monday, June 2, 2025, 9:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی یونین نے دفاع بہتر بنانے کیلئے 150 ارب یورو منظور کرلئے

یورپی یونین نے دفاع بہتر بنانے کیلئے 150 ارب یورو منظور کرلئے

تجویز کے حق میں 26 ممالک نے حق میں ووٹ دیا جب ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین کے رکن ممالک نے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے نئے قرضہ پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی۔

روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روس سے بگڑتے ہوئے تعلقات اور امریکہ کے قابل اعتماد ہونے پر بڑھتے شکوک و شبہات کے پیش نظر یورپی یونین رکن ممالک نے بلاک ( یورپی یونین ) کی دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے نئے قرضہ پروگرام کی باضابطہ منظوری دی ہے۔

نئی SAFE قرض اسکیم کی تجویز مارچ میں برسلز نے پیش کی تھی جب یورپی یونین نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں شروع کی تھیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں رکن ممالک کی جانب سے اس تجویز کو حتمی شکل دی گئی تھی جس کے بعد اس تجویز کے مسودے کو برسلز میں یورپی وزراء کے ایک اجلاس میں حتمی منظوری مل گئی ہے، تجویز کے حق میں 26 ممالک نے حق میں ووٹ دیا جب ایک رکن نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

banner

یورپی یونین کے ممالک نے اس بات پر طویل بحث و مباحثہ کیا تھا کہ یہ رقم کن چیزوں پر خرچ کی جا سکتی ہے اور بلاک سے باہر کے ممالک ان فنڈز تک کیسے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

بالآخر، معاہدہ اصل تجویز پر قائم رہا، جس میں ہتھیاروں کی 35 فیصد مالیت بلاک اور یوکرین سے باہر کے مینوفیکچررز سے حاصل کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

فرانس کے یورپی وزیر بنجمن حداد نے SAFE کو ’ ایک بڑا قدم’ قرار دیا جو ’ ہماری صنعتوں کی حمایت، امریکا سمیت دیگر ممالک پر اپنا انحصار کم کرنے، اور یورپ کی اسٹریٹجک خودمختاری میں سرمایہ کاری کے لیے یورپی ترجیح کے ایک بہت واضح اصول’ کی توثیق کرتا ہے۔

یہ قرض پروگرام اقدامات کے ایک پیکیج کا حصہ ہے، جس میں بجٹ کے قواعد کو نرم کرنا بھی شامل ہے، جس کے بارے میں برسلز کا کہنا ہے کہ اس سے دفاعی اخراجات میں ممکنہ طور پر 800 ارب یورو کی رقم استعمال کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

SAFE کی منظوری یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ کے بعد ’ ری سیٹ’ کے حصے کے طور پر ایک نئی دفاعی شراکت داری پر اتفاق کے بعد ہوئی ہے۔

اگر لندن برطانوی دفاعی صنعت کے لیے اس نئی اسکیم کو مکمل طور پر کھولنا چاہتا ہے تو اسے یورپی یونین کے ساتھ ایک علیحدہ معاہدہ کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024