یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے بعد چینی وزارت خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے 19 چینی کمپنیوں پر پابندیوں کے فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مغربی قوتیں روس یوکرین جنگ میں چین کو ہدف بنا رہی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا ہے کہ چینی کمپنیوں پر یکطرفہ پابندیوں کی عالمی سطح پر کوئی اہمیت نہیں، مغربی اقدامات کو چین اور روس کے درمیان تعاون میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل یورپی یونین نے روسی کمپنیوں آرکٹک 2 اور مرمانسک کے ایل این جی منصوبوں کیلئے سرمایہ، ساز و سامان اور افرادی قوت فراہم کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں، چین، یو اے ای اور ترکیہ کی 61 کمپنیوں کو پابندیوں کے پیکیج میں شامل کیا گیا ہے۔