Wednesday, July 30, 2025, 12:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپی یونین کی روس کے 116 افراد اور اداروں پر پابندیاں

یورپی یونین کی روس کے 116 افراد اور اداروں پر پابندیاں

روس، چین، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی 61 کمپنیاں شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین نے مزید 116 روسی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

یورپی یونین نے روس، چین، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کی 61 کمپنیوں کو پابندیوں کے 14ویں پیکج میں شامل کیا ہے۔

دوہری استعمال کی ٹیکنالوجیز کی برآمد پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

یوروپی یونین نے “آرکٹک 2” اور “مرمانسک” ایل این جی جیسے مائع قدرتی گیس کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے سرمایہ کاری اور سامان، ٹیکنالوجی اور خدمات کی فراہمی پر پابندی عائد کردی۔

banner

بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کے ممالک نے روس کے منجمد اثاثوں سے حاصل ہونے والے منافع کو یوکرین کے مفاد میں استعمال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے حال ہی میں پابندیوں کے دائرہ کار میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ اس میں 300 سے زائد اداروں اور افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے تاکہ یوکرین میں جاری تنازعے کے دوران روسی فوجی پیداواری صلاحیتوں کو متاثر کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024