Friday, November 22, 2024, 12:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپ کیخلاف جنگ کا منصوبہ نہیں بنا رہے: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

یورپ کیخلاف جنگ کا منصوبہ نہیں بنا رہے: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن

جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، پیوٹن

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپ کیخلاف جنگ کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا جا رہا۔

روسی صدر نے کہا کہ مغرب کے ساتھ ہائبرڈ جنگ کے دوران اپنی جوہری طاقت میں اضافہ کیا اور جوہری ہتھیاروں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، ہائبرڈ جنگ کی وجہ سے سٹریٹجک افواج کو تیاری کی اعلیٰ ترین سطح پر رکھے ہوئے ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مزید کہا ہے کہ ماسکو کی سٹریٹجک فورسز اعلیٰ ترین سطح کی تیاریوں میں مصروف ہیں، روس کو تزویراتی شکست دینے کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور یوکرین میں اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکا اور یورپ کے ساتھ یوکرین کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن ماسکو اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا، یوکرین کے ساتھ معاملات کرتے وقت روس اپنے مفادات کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024