52
یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا 226 کلو وزنی بم برآمد ہوا۔
ایتھنز کے ساحلی علاقے میں ترقیاتی منصوبے پر تعمیراتی کام کے دوران دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا بم ملاے، اسی جگہ پر ایتھنز کا پرانا انٹرنیشنل ائیر پورٹ بھی تھا۔
دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والا بم برآمد ہونے کے بعد پورے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے بعد یونانی فوج نے فوری طور پر علاقے کو خالی کروا لیا۔
بم ملنے کے بعد قریبی اپارٹمنٹس اور گھروں کو خالی کرایا گیا اور احتیاطی اقدام کے طور پر ٹریفک کو بھی کئی گھنٹوں تک روک دیا گیا
فوجی جوانوں پر مشتمل ایک ٹیم کامیابی سے بغیر کسی دھماکے کے بم کو ناکارہ کر دیا۔