Sunday, December 22, 2024, 5:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یونان کشتی حادثے میں بچ جانیوالے افراد نے یونانی حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا

یونان کشتی حادثے میں بچ جانیوالے افراد نے یونانی حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا

یونانی حکام قیمتی انسانی زندگیوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے، متاثرین

by NWMNewsDesk
0 comment

یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنےکے حادثے میں بچ جانے والے افراد نے یونانی حکام کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔

جون میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں 40 افراد کے قریب زندہ بچ گئے تھے۔ ان افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ یونانی حکام نے ڈوبنے والی کشتی پر سوار افراد کو بچانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں کیں۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ یونانی حکام قیمتی انسانی زندگیوں کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے اور سیکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔مقدمہ بدھ کے روز گریٹر ایتھنز کے علاقے میں واقع ایک بندرگاہ پیریئس کی نیول کورٹ میں دائر کیا گیا۔

مقدمہ میں استدعا کی گئی کہ 14 جون کو پیش آنے والے کشتی حادثے کی تحقیقات کی جائیں، حادثے میں تقریبا 750 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

banner

مقدمے میں یونانی حکام پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ جہاز پر سوار افراد کی زندگیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے، کیونکہ ڈوبنے کے وقت متاثرہ کشتی یونانی سرچ اینڈ ریسکیو زون میں تھی۔

حادثے کے بعد 82 لاشیں برآمد کی گئیں، 104 افراد کو بچایا گیا اور سیکڑوں افراد لاپتہ ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024