Tuesday, November 12, 2024, 8:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یونان ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے والا پہلا عیسائی آرتھوڈوکس ملک بن گیا

یونان ہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دینے والا پہلا عیسائی آرتھوڈوکس ملک بن گیا

بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے

by NWMNewsDesk
0 comment

یونان بھی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا ملک بن گیا۔

یونان کی پارلیمنٹ نے ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی قرار دینے کا بل منظور کیا، بل کی حمایت میں 300 میں سے 176 قانون سازوں نے ووٹ ڈالے جبکہ 76 اراکین پارلیمنٹ نے اس بل کی مخالفت کی۔

یونان ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا عیسائی آرتھوڈوکس ملک بن گیا ہے

اس حوالے سے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ آرچ بشپ ایرونیموس نے کہا کہ پارلیمنٹ کا یہ اقدام ملک کی سماجی ہم آہنگی کو خراب کر دے گا۔

banner

دوسری جانب یونانی وزیراعظم مٹسوٹاکس نے قانون کی منظوری پر کہا کہ نیا قانون دلیری سے عدم مساوات کو ختم کر دے گا، جن لوگوں کو نظر انداز کیا جا رہا تھا اب وہ ہمارے ساتھ دیکھے جا سکیں گے، اس نئے قانون نے ہمارے کئی ساتھی شہریوں کی زندگیاں بہتر کر دی ہیں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین میں شامل 27 ممالک میں سے 15 پہلے ہی ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادی کو قانونی حیثیت دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024