Monday, January 6, 2025, 5:27 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنوبی کورین پولیس کی معزول صدر یون کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

جنوبی کورین پولیس کی معزول صدر یون کو گرفتار کرنے کی کوشش ناکام

صدر یون سک یول کی گرفتاری کے وارنٹ 6 جنوری تک مؤثر ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی کوریا میں مارشل لا نافذ کرنے والے صدر کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے تفتیش کاروں کی جانب سے یون سک یول کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

یون سک کے حامیوں کی بڑی تعداد بھی ان کے گھر کے باہر جمع تھی۔

جنوبی کوریا کے سی آئی او نے کہا کہ تقریباً 80 پولیس اہلکار اور تفتیش کار صبح سویرے سیئول میں صدارتی کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے تھے، تاکہ یون کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا جا سکے۔

تفتیش کار یون کی رہائش گاہ سے چند سو میٹر کے فاصلے پر پہنچے، لیکن تقریباً 200 فوجیوں اور صدارتی سکیورٹی اہلکاروں کی ’انسانی دیوار‘ نے انہیں روک دیا، تفتیش کاری کے دفتر نے کہا کہ ’مختلف شدت‘ کے کئی جھگڑے بھی ہوئے۔

banner

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ صدر یون سک یول کی گرفتاری کے وارنٹ 6 جنوری تک مؤثر ہیں، جن میں توسیع کی جاسکتی ہے۔

صدارتی کمپاؤنڈ کے ارد گرد کی گلیوں میں شدید حملے کیے گئے، پولیس نے یون سک یول کی رہائش گاہ کے قریب سڑکوں کا محاصرہ کیا تھا، تاہم سیکڑوں افراد اپنے رہنما کی حمایت میں جمع تھے۔

یون، جنہیں گزشتہ ماہ قانون سازوں کی جانب سے ان کے مواخذے کے حق میں ووٹ دینے کے بعد صدارتی اختیارات سے محروم کر دیا گیا تھا، متعدد تحقیقات میں پوچھ گچھ کے لیے مطلوب ہیں، جن میں بغاوت کی قیادت کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔

اس ہفتے کے اوائل میں ایک عدالت نے انہیں حراست میں لینے کے وارنٹ کی منظوری دی تھی اور یہ پہلا موقع ہے جب کسی موجودہ صدر کے خلاف اس طرح کی کارروائی کی گئی ہے، اس کے جواب میں صدارتی سکیورٹی ٹیم کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات ’مناسب طریقہ کار کے مطابق کیے جائیں گے۔‘

سی آئی او کے مطابق صدر یون (جو خود ایک سابق پراسیکیوٹر ہیں) نے حالیہ ہفتوں میں تفتیش کاروں کی جانب سے بھیجے گئے 3 سمن کا جواب دینے سے انکار کیا ہے۔

یون سک یول کو حراست میں لینے کی کوششیں معطل کرنے کے بعد سی آئی او نے ’مشتبہ شخص کے قانون کے مطابق کارروائی نہ کرنے کے رویے‘ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

سی آئی او نے کہا کہ یون سک یول کی رہائش گاہ پر وارنٹ پر عمل درآمد تقریباً ناممکن ہے، جب کہ وہاں سیکیورٹی برقرار ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ’پرزور درخواست‘ کریں گے کہ قائم مقام صدر چوئی سانگ موک ان کی سکیورٹی کو وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کا حکم دیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024