Thursday, September 19, 2024, 8:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین امن سربراہی اجلاس میں بائیڈن کی غیر حاضری ’پیوٹن کی تعریف‘ کے مترادف ہوگی، یوکرینی صدر

یوکرین امن سربراہی اجلاس میں بائیڈن کی غیر حاضری ’پیوٹن کی تعریف‘ کے مترادف ہوگی، یوکرینی صدر

جو بائیڈن نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے کہ وہ جون کے وسط میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

ایوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں یوکرین امن سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن کی غیر موجودگی روسی رہنما ولادیمیر پوٹن کو کھڑے ہو کر سلام کرنے کے مترادف ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ امن سربراہی اجلاس کو صدر جو بائیڈن کی ضرورت ہے، اور دوسرے رہنما جو امریکی ردعمل کو دیکھ رہے ہیں، انہیں بھی ان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سمٹ میں درجنوں عالمی رہنما شرکت کریں گے، یوکرین میں امن یا جنگ کی خواہش کے درمیان شرکت کرنا یا نہ کرنا ایک انتخاب ہے۔

یوکرین کے صدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ امن چاہتے ہیں، تو آپ وہاں ہوں گے اور آپ بات کریں گے، چاہے آپ کسی چیز سے متفق نہ بھی ہوں اور اگر آپ جنگ چاہتے ہیں تو آپ ان کے پاس جائیں گے جنہیں روس منظم کرنا چاہتا ہے۔

banner

انہوں نے مزید کہا کہ جو ممالک سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے وہ جنگ سے مطمئن ہیں، یوکرینی صدر نے سمٹ میں ماسکو کی شرکت کو مسترد کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن پر سربراہی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کے صدر امن سربراہی اجلاس سے بہت خوفزدہ ہیں، وہ اس سربراہی اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا رہا ہے اور کرتا رہتا ہے، کریملن جنگ کی مزید توسیع کے لیے سب کچھ کر رہا ہے۔

جو بائیڈن نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ میں جون کے وسط میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024