Friday, March 14, 2025, 4:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ اور روس کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے امریکہ اور روس کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

جنگ فوری ختم کرنے کے لیے اعلٰی سطحی ٹیمیں مقرر کرنے کا فیصلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ اور روس نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ فیصلہ منگل کو سعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین کے معاملے پر امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ مارکو روبیو اور سرگئی لاوروف کے درمیان بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

ملاقات میں مارکو روبیو کے ساتھ صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اسٹیو وٹکوف بھی شریک ہوئے۔

روسی وزیرِ خارجہ کی معاونت صدر ولادیمیر پوٹن کے خارجہ امور کے مشیر یوری یشکوو نے کی۔

banner

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بات چیت کے پہلے دور کے بعد فریقین نے یوکرین تنازع کو فوری ختم کرنے کے لیے اعلٰی سطحی ٹیمیں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد یوکرین تنازع کا ایسا قابلِ عمل حل تلاش کرنا ہے جو تمام فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہو۔

اُن کا کہنا تھا کہ “صدر ٹرمپ ہلاکتیں روکنا چاہتے ہیں، امریکہ امن چاہتا ہے اور دنیا میں اپنی طاقت کا استعمال ممالک کو اکٹھا کرنے کے لیے کر رہا ہے۔ صدر ٹرمپ واحد رہنما ہیں جو روس اور یوکرین کو کسی حل پر راضی کر سکتے ہیں۔”

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ یوکرین کے مسئلے میں جو بھی شامل ہیں، ان سب کو اس جنگ کے خاتمے کے لیے جو بھی حل نکلا، اس پر راضی ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ روسی حکام کے ریاض میں ہونے والی ملاقات طویل اور مشکل سفر کا پہلا قدم تھی۔ جس کا مقصد یوکرین جنگ کو منصفانہ اور پائیدار طریقے سے ختم کرنا ہے۔

روبیو نے کہا کہ کسی کو سائیڈ لائن نہیں کر رہے، یورپی یونین کو کسی موقع پر مذاکرات میں شامل کرنا ہوگا۔

چار گھنٹے تک جاری رہنے والی بات چیت کے بعد روسی صدر کے خارجہ امور کے مشیر یوری یشکوو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اُن تمام سوالات پر بہت سنجیدہ گفتگو تھی جس پر ہم بات کرنا چاہتے تھے۔”

ملاقات میں سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود اور قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان بھی شریک تھے۔

ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ و روس کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان ملاقات کا مقصد صدر ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے درمیان ملاقات کے لیے راہ ہموار کرنا، دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور یوکرین تنازع پر مذاکرات کرنا ہے۔

ملاقات سے قبل صدر پوٹن کے مشیر برائے قومی سلامتی نے واضح کیا تھا کہ امریکی حکام سے “خالصتاً دوطرفہ” مذاکرات ہوں گے جس میں یوکرین کا کوئی بھی عہدیدار شریک نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے روسی صدر سے جنگ کے خاتمے کے لیے گفتگو شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024