یوکرین میں جاری جنگ میں روسی فوج کا ایک اور جنرل ہلاک ہوگیا۔
یوکرین کی سرحد سے متصل روسی علاقے ورونیزھ کے گورنر نے تصدیق کی ہےکہ یوکرینی فوج سے لڑائی میں میجر جنرل ولادیمیر زاوادسکی مارے گئے۔
روسی گورنر کے مطابق میجر جنرل ولادیمیر زاوادسکی روسی آرمی کی 14 ویں کور کے ڈپٹی کمانڈر تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ولادیمیر زاوادسکی یوکرین کی تقریباً دو سالہ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے ساتویں میجر جنرل ہیں جن کی ہلاکت کی روس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نےگزشتہ دنوں فوجیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافے کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔
ایک بیان میں روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کو خصوصی فوجی آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع سے خطرات لاحق ہیں، اس وجہ سے روسی فوج کی طاقت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔