یوکرین میں بجٹ کی صورتحال پر بحث کے دوران گرما گرمی میں کونسلر نے میٹنگ میں دستی بم پھنک دیا جس کے نتیجے میں 26 افراد زخمی ہوگے۔
ہنگری کی سرحد کے قریب یوکرین کے مغربی علاقے میں واقع قصبے کی کونسل کی میٹنگ میں کونسلر نے دستی بم پھینک کر 26 افراد کو زخمی کر دیا۔
کونسل کی میٹنگ کی کارروائی میں بجٹ اور اس سال کی مالی صورتحال پر گرما گرم بحث کی جا رہی تھی، اسی دوران کونسلر نے ایک، ایک کر کے دستی بم پھینکنا شروع کر دیے۔
BREAKING News: UKRAINE DEPUTY DETONATES GRENADE IN COUNCIL MEETING | 1 DEAD, 26 INJURED. #Ukraine #BreakingNews #bomb pic.twitter.com/2VuqD4lxBm
— Amber Sharma Mowgli Baba (@amber_mowgli) December 15, 2023
پولیس کے مطابق کونسل پر دستی بموں سے حملے کے واقعے میں زخمی ہونے والوں میں سے 6 افراد کی حالت نازک ہے جن میں خود حملہ آور بھی شامل ہے۔