Monday, December 23, 2024, 12:48 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین سے جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی: بی بی سی کا دعویٰ

یوکرین سے جنگ میں روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی: بی بی سی کا دعویٰ

جنگ کے دوسرے برس روسی فوجیوں کی ہلاکت میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا : رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے خلاف دو سالہ جنگ میں اب تک روس کے 50 ہزار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی رشیا، آزاد میڈیا گروپ میڈیا زون اور رضا کاروں کی جانب سے فروری 2020 سے جاری جنگ میں روسی فوجیوں کی ہلاکت کی تعداد گنی جا رہی ہے

رپورٹ کے مطابق قبرستانوں میں نئی قبروں پر لگی تختیوں نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد کی گنتی میں کافی معاونت فراہم کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوسرے برس روسی فوجیوں کی ہلاکت میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور صرف جنگ کے دوسرے سال ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد 27 ہزار 300 ریکارڈ کی گئی تاہم روس کی جانب سے ان اعداد و شمار کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔

banner

بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد روسی حکام کی جانب سے تسلیم کی گئی ہلاکتوں کی تعداد سے 8 گنا زیادہ ہے۔

تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بتائی گئی ہلاکتوں کی تعداد میں دونیستک اور لوہانسک میں ہلاک روسی فوجیوں کی تعداد شامل نہیں ہے، اگر اس تعداد کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تعداد 50 ہزار سے بھی کہیں زیادہ بنتی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی جانب سے جنگ میں ہلاکتوں پر بہت کم ہی تفصیلات بتائی گئی ہیں، یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے فروری میں بتایا تھا کہ روس کے خلاف جنگ میں اب تک 31 ہزار فوجی ہلاک ہو چکے ہیں تاہم امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یوکرین کا جنگی نقصان اس سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024