Saturday, January 4, 2025, 8:16 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین سے روسی گیس کی فراہمی بند

یوکرین سے روسی گیس کی فراہمی بند

2019 معاہدے کے تحت یوکرین نے روس کو 5 برس تک اپنی سرزمین سے یورپ کو گیس فراہم کرنے کی اجازت دی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین نے روس کو اپنی سرزمین سے یورپ کے لیے گیس فراہم کرنے سے روک دیا ہے۔

روس کے ساتھ 2019 میں ہونے والے معاہدے کے تحت یوکرین نے اسے اپنی سرزمین پائپ لائن کے ذریعے پانچ برس تک یورپ کو گیس فراہم کرنے کی اجازت دی تھی۔

یہ معاہدہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی ختم ہو گیا ہے اور یوکرین روس کی 2022 میں اپنے خلاف شروع کی گئی جنگ کی وجہ سے اس معاہدے میں مزید توسیع کا ارادہ نہیں رکھتا۔

یوکرینی کمپنی او جی ٹی ایس یو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطاق یکم جنوری 2025 سے مشرقی یورپ کے لیے روس کی گیس کی فراہمی صفر ہو گئی ہے۔

banner

یوکرین سے گزرنے والی پائپ لائن سے آسٹریا اور سلوواکیہ کو گیس کی فراہمی ہوتی ہے۔

آسٹریا اپنی ضروریات کا زیادہ تر حصہ یوکرین کے راستے آنے والے گیس سے پورا کرتا ہے جب کہ سلوواکیہ کی دو تہائی ضروریات ایندھن فراہم کرنے والی روس کی قومی کمپنی ‘گیزپروم’ پوری کرتی ہے۔

گیزپروم نے گزشتہ برس نومبر سے خریدوفروخت کے معاہدے سے متعلق تنازع پر آسٹریا کو گیس کی فراہمی روک دی تھی۔ تاہم آسٹریا کے توانائی سے متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے ہی متبادل انتظامات کر لیے تھے۔

سلوواکیہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے گیس کی فراہمی بند ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا اور وہ پہلے گیس کے حصول کے لیے دیگر ذرائع سے رجوع کر چکا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024