Friday, March 14, 2025, 4:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کا امریکہ سے معدنیات تک رسائی کے معاہدے سے انکار

یوکرین کا امریکہ سے معدنیات تک رسائی کے معاہدے سے انکار

یہ معاہدہ صرف امریکی مفادات کے مطابق ہے؛ صدر زیلنسکی

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کے صدر نےولادیمیر زیلنسکی  امریکہ کے ساتھ قدرتی ذخائر (منرلز) کی ایک دستاویز پر دستخط کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ یہ صرف امریکی مفادات کے مطابق ہے اور اس کے بدلے میں یوکرین کو کیا ملے گا اس کا ذکر نہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کسی بھی ایسے بندوبست یا معاہدے میں یوکرین کے لیے سکیورٹی کی ضمانت لی جائے گی تاکہ مستقبل میں روسی جارحیت کو روکا جا سکے۔

صدر زیلنسکی نے بتایا کہ ’میں نے وزراء کو مجوزہ معاہدے پر دستخط کرنے سے روکا ہے کیونکہ میری نظر میں اس میں ہمارے مفادات کے تحفظ کے لیے کچھ نہیں۔‘

یوکرین کے صدر نے کہا کہ امریکہ نے یوکرین کو ایک دستاویز پیش کی لیکن ’اس دستاویز میں ہماری سکیورٹی کی کوئی ٹھوس ضمانت موجود نہیں۔‘

banner

صدر زیلنسکی نے کہا کہ ’میرے لیے کسی بھی قسم کی سکیورٹی کی ضمانتوں اور کسی بھی سرمایہ کاری کے درمیان تعلق بہت اہم ہے۔‘

معاہدے کی یہ دستاویز بدھ کو امریکی وزیر خزانہ سکاٹ باسنٹ نے کیئف کے دورے میں یوکرینی حکام کو دی تھی۔

یوکرین کے پاس اہم معدنیات کے وسیع ذخائر ہیں جو ایرو سپیس، دفاعی اور جوہری صنعتوں میں استعمال ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024