Friday, March 14, 2025, 4:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کا امریکہ کیساتھ معدنیات کے معاہدے کی شرائط پر اتفاق

یوکرین کا امریکہ کیساتھ معدنیات کے معاہدے کی شرائط پر اتفاق

ولادیمیر زیلنسکی اس ہفتے واشنگٹن میں معاہدے پر دستخط کریں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

یوکرین کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معدنیات کے ایک بڑے معاہدے کی شرائط پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینئر یوکرینی عہدیدار نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ہم نے واقعی کچھ اچھی ترامیم کے ساتھ اس پر اتفاق کیا ہے اور اسے ایک مثبت نتیجے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

یوکرین کی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس مرحلے پر جس چیز پر اتفاق کیا گیا ہے وہ معاہدے کی ابتدائی شرائط ہیں، جس میں ملک کی اہم معدنیات اور دیگر وسائل شامل ہیں۔

یوکرین کے عہدیدار نے کہا کہ معاہدے کی شقیں اب یوکرین کے لیے بہت بہتر ہیں۔

banner

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ توقع کر رہے ہیں کہ ان کے یوکرین کے ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی اس ہفتے واشنگٹن میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اس معاہدے سے امریکہ کو یوکرین پر خرچ کیے گئے اخراجات سے کہیں زیادہ رقم ملے گی۔

معاہدے کی تصدیق کیے بغیر ٹرمپ نے منگل کے روز کہا تھا کہ معاہدے کے بدلے میں یوکرین کو ’لڑنے کا حق‘ ملے گا۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ بہت بہادر ہیں، لیکن امریکہ، اس کے ڈالر اور امریکی فوجی سازوسامان کے بغیر یہ جنگ بہت کم وقت میں ختم ہوگئی ہوتی۔

ایک سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ شاید یوکرین کو امریکی سازوسامان اور گولہ بارود کی فراہمی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ہم روس کے ساتھ معاہدہ نہیں کر لیتے، ہمیں ایک معاہدے کی ضرورت ہے، ورنہ یہ جنگ جاری رہے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ کسی بھی امن معاہدے کے بعد یوکرین میں کسی نہ کسی طرح کے امن کی ضرورت ہوگی، لیکن یہ سب کے لیے قابل قبول ہونا چاہیے۔

یوکرین میں لیتھیم اور ٹائٹینیم سمیت اہم معدنیات کے ذخائر کے ساتھ ساتھ کوئلے، گیس، تیل اور یورینیم کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024