56
یوکرین نے روس کے 3 سخوئی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یوکرینی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی افواج نے ہفتے کے روز مشرقی یوکرین میں دو روسی Su-34 لڑاکا بمبار طیاروں اور ایک Su-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔
یوکرینی فضائیہ کے کمانڈر میکولا اولیشچک نے ٹیلیگرام پر لکھا کہ 17 فروری 2024 کی صبح مشرقی (سیکٹر) میں یوکرین کی مسلح افواج کی فضائیہ کے یونٹوں نے ایک ساتھ دشمن کے تین طیاروں کو تباہ کر دیا جس میں دو Su-34 لڑاکا بمبار اور ایک Su-35 لڑاکا طیارہ شامل ہے۔