Thursday, September 19, 2024, 5:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی، پوتین اسے اپنے لیے پیغام سمجھیں: انٹونی بلنکن

یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی، پوتین اسے اپنے لیے پیغام سمجھیں: انٹونی بلنکن

ڈنمارک اور ہالینڈ کی یوکرین کو مزید طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کی زیر قیادت مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نے ‘نیٹو’ نے یوکرین کے لیے ایف 16 طیاروں کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ انکشاف امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واشنگٹن میں نیٹو کی 75 ویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر کیا ہے۔

انٹونی بلنکن نے اپنی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ اس سال موسم گرما کے دوران ایف سولہ طیارے یوکرین کی فضاؤں میں اڑ رہے ہوں گے اور روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے دفاع میں مصروف ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا ‘ان طیاروں کی یوکرین کے لیے فراہمی کو ولادی میر پیوٹن کو اپنے لیے ایک واضح پیغام سمجھنا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس سے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ‘ڈنمارک اور ہالینڈ کی طرف سے ایف سولہ طیارے آ رہے ہیں۔ نیز ناروے، ڈنمارک اور ہالینڈ نے مزید طیارے فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔’ یوکرین ان ایف سولہ طیاروں کے لیے ایک عرصے سے منتظر تھا، تاکہ روس سے اپنا دفاع کر سکے۔

banner

امریکی وزیر خارجہ امریکہ نے ایک بار پھر روس کا ذکر رکتے ہوئے کہا ‘ولادیمیر پوتین کے ذہن کو اس حقیقت پر مرکوز کرنے کے لیے ہے کہ وہ یوکرین سے آگے نہیں بڑھیں گے۔ نہ وہ ہم سے آگے بڑھیں گے۔ بصورت دیگر وہ اپنی جارحیت کی پالیسی پر قائم رہے تو روس اور اس کے مفادات کے لیے نقصان زیادہ گہرا ہو جائے گا۔”

اعلیٰ امریکی سفارت کار نے مزید کہا کہ ‘امن کے لیے سب سے تیز راستہ مضبوط یوکرین کا تحفظ ہے۔’

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024