Sunday, December 22, 2024, 5:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

یوکرین کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مضحکہ خیز ہے، دفترخارجہ

by NWMNewsDesk
0 comment

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) بیل آؤٹ پیکج کیلئے یوکرین کو پاکستانی ہتھیاروں کی فروخت کی خبر بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مسترد کرتا ہے

ترجمان کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر مشکل لیکن ضروری معاشی اصلاحات کے نفاذ پر بات ہوئی، ان مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا مکروہ فعل ہے۔

انہوں نے بتایاکہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع میں سخت غیرجانبداری کی پالیسی پر کار بند ہے، اس تناظر میں یوکرین کو کوئی اسلحہ اور گولہ بارود فراہم نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی دفاعی برآمدات ہمیشہ خریدار کی اشد ضروریات کے تحت ہوتی ہیں

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024