Saturday, May 31, 2025, 7:17 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کو یورپی یونین کا ممبر بنانے کیلئے مذاکرات کی منظوری دے دی گئی

یوکرین کو یورپی یونین کا ممبر بنانے کیلئے مذاکرات کی منظوری دے دی گئی

یورپی یونین کا فیصلہ یوکرین کی فتح ہے : ولادیمیر زیلنسکی

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو یورپی یونین کا ممبر بنانے کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

برسلز میں ہونے والی یورپی یونین سمٹ کے دوران یوکرین کی رکنیت سے متعلق اہم فیصلے کی منظوری دی گئی، عملی طور پر یوکرین کو یونین کا رکن بننے کیلئے کافی وقت درکار ہو گا تاہم یہ فیصلہ مغرب میں یوکرین کے مفادات کے تحفظ اور اسے روسی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے ہنگری کے تحفظات کے باوجود یوکرین کو ممبر شپ دینے کا فیصلہ انتہائی غیر روایتی انداز سے کیا گیا جس پر روس سے قریبی تعلقات رکھنے والے ہنگری کے وزیر اعظم نے اجلاس چھوڑ کر جانے کا اعلان کیا جس پر اتحاد کے 26 ارکان بھی رضا مند دکھائی دیئے۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے یورپی یونین کے فیصلے کو یوکرینی فتح قرار دیکر یوکرینی عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ہمارے لیے مزید حوصلہ افزا، متاثر کن اور مضبوطی ثابت ہو گی، تاریخ ہمیشہ انہوں نے لکھی جو کبھی آزادی کی جنگ سے نہیں گھبرائے۔۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024