Wednesday, September 18, 2024, 9:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یوکرین کے لئے امدادکا بل منظور نہ کیا گیا، تو یہ “پوٹن کے ہاتھوں میں کھیلنے” کے مترادف ہوگا: بائیڈن

یوکرین کے لئے امدادکا بل منظور نہ کیا گیا، تو یہ “پوٹن کے ہاتھوں میں کھیلنے” کے مترادف ہوگا: بائیڈن

سینٹ سے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے منظور پیکیج کو ایوان نمائیندگان میں مخالفت کا سامنا

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ایوان نمائندگان کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لئے 95.3 ارب ڈالر کا امدادی پیکیج منظور کریں۔

جو بائیڈن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہ کیا گیا تو یہ روس کے صدر “پوٹن کے ہاتھوں میں کھیلنے” کے مترادف ہوگا۔

بائیڈن نے کہا کہ اس بل کی حمایت کرنا پوٹن کے سامنے کھڑے ہونے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم اس وقت منہ نہیں موڑ سکتے، کیونکہ پوٹن کو اسی کی توقع ہے”۔

امریکی سینٹ نے منگل کی صبح یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے پچانوے ارب ڈالر کے امدادی پیکیج پر ووٹ دیا تھا، لیکن اس پیکج کو ریپبلیکن کنٹرول والے ایوان نمائیندگان میں مخالفت کا سامنا ہے۔

banner

سینٹ میں یہ بل 29 کے مقابلے میں 70 ووٹوں کی اکثریت سے منظور کیا گیا۔ اور ایک درجن سے زیادہ ریپبلیکن سینٹروں نے اکثریتی ڈیمو کریٹک پارٹی کے ساتھ بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔

ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے کہا کہ ترجیح یہ ہے کہ دنیا میں کہیں بھی اضافی امداد بھیجنے سے پہلے امریکہ خود اپنی سرحد کو محفوظ بنائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024