Thursday, November 21, 2024, 11:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یو اے ای میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 2 سال کی بارش گھنٹوں میں برس گئی

یو اے ای میں بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 2 سال کی بارش گھنٹوں میں برس گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

دبئی، شارجہ اور ابوظبی سمیت متحدہ عرب امارات کی ریاستوں میں طوفانی بارشوں سے 75 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

دبئی میں 2 سال کی بارش چند گھنٹوں میں برس گئی جہاں پانی سے سڑکیں ڈوب گئیں جب کہ دبئی کی سب سے اہم شاہراہ شیخ زایدکے متعدد حصے بند کر نے پڑ گئے، چند کلو میٹر کا فاصلہ کئی گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔

اس کے علاوہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے سامنے پانی جمع ہوگیا جب کہ شدید بارش نے 25 منٹ تک دبئی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند رکھا جس سے آنے جانے والی کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

دوسری جانب مارکیٹس، شاپنگ مالز اور میٹرو اسٹیشنز میں بارش کا پانی آ گیا، شارجہ کی کئی سڑکیں نہروں میں بدل گئیں، عجمان اور العین میں بھی طوفانی بارشوں نے نظام زندگی معطل کردیا۔

banner

یو اے ای کے محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ آج شام تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے اور ساتھ ہی ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو محتاط ر ہنے کی ہدایت کی ہے۔

امارات میں آج بھی تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز اور دفاتر کو ورک فرام ہوم کی ہدایت جاری کی گئی ہے جب کہ اماراتی شہروں کے درمیان چلنے والی بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024