Saturday, November 9, 2024, 12:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یو اے ای نے مصر کا ساحلی شہر 35 ارب ڈالر میں خرید لیا

یو اے ای نے مصر کا ساحلی شہر 35 ارب ڈالر میں خرید لیا

راس الحکمہ میں سیاحتی مقامات، صنعتی و تجارتی مرکز اور بین الاقوامی ایئر پورٹ بھی شامل

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات نے مصر سے ایک پورا ساحلی شہر 35 ارب ڈالر میں خرید لیا ہے۔ اس شہر کا نام راس الحکمہ ہے۔

مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مضبولی نے کہا ہے کہ یو اے ای کی طرف سے ایڈوانس کی مد میں 15 ارب ڈالر ادا کیے جائیں گے جبکہ باقی رقم 2 ماہ میں ادا کی جائے گی۔

شہری علاقوں کی ترقی کے حوالے سے یہ مصر میں سب سے بڑی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہے۔

راس الحکمہ میں رہائشی علاقے، سیاحوں کے لیے تفریحی مقامات، اسکول، جامعات، ایک صنعتی زون، ایک کاروباری و صنعتی علاقہ، سیاحوں کے لیے کشتی رانی کا خصوصی علاقہ اور ایک انٹرنیشنل ایئر پورٹ شامل ہے۔

banner

راس الحکمہ عالمی شہرت یافتہ مصری شہر اسکندریہ کے مغرب میں 200 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024