Tuesday, June 10, 2025, 9:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یو اے ای کی فیکٹری میں آگ لگنے سے نو پاکستانی زخمی

یو اے ای کی فیکٹری میں آگ لگنے سے نو پاکستانی زخمی

زخمی پاکستانیوں کا تعلق شہید بینظیر آباد اور ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر نے بتایا کہ عجمان میں ایک کیمیل فیکٹری میں لگنے والی آگ میں نو پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔

یو اے ای میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق جس فیکٹری میں آگ لگی اس میں سینیٹائزرز اور پرفیوم بنائے جاتے ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں کا تعلق سندھ کے علاقے شہید بینظیر آباد اور پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان سے ہے۔

متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے عرب نیوز کو بتایا کہ ’آگ لگنے کا یہ افسوس ناک حادثہ عجمان میں سینیٹائزرز اور پرفیوم سے جڑے کیمیکل کی فیکٹری میں پیش آیا۔‘

banner

فیصل نیاز ترمذی نے مزید بتایا کہ زخمی پاکستانیوں کو عجمان، ابوظبی اور شارجہ کے ہسپتالوں میں لے جایا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ’میں یقین دلاتا ہوں کہ حادثے کا شکار پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔‘

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024