بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔
یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز پیر کو حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ ڈھاکہ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔
یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے پانچ فلائٹیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی۔
گذشتہ سال اگست میں یو ایس بنگلہ ایئرلائنز نے جدہ کے لیے روزانہ پروازیں شروع کیں۔ یو ایس بنگلہ ایئرلائنز سعودی عرب کے لیے پروازیں چلانے والی پہلی اور اب تک واحد نجی بنگلہ دیشی ایئرلائن ہے۔
خیال رہے یو ایس بنگلہ ایئرلائنز طیاروں کے اعتبار سے بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے۔