جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور کے شہر گویاکوئیل میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد خانہ جنگی پھوٹ پڑی۔
ایکواڈور کے صدر ڈینئل نوبوآ نے ملک میں داخلی مسلح تنازع سے نمٹنے کیلئے سڑکوں پر فوج بلالی اور ہنگامی حالت نافذکردی ہے۔
ایکواڈور میں گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پرقبضہ کیا اور یونیورسٹی پر حملہ کردیا ہے جبکہ قیدیوں نے جیل گارڈز کو مبینہ طور پر قتل کردیا ہے۔
🚨 Breaking News 🚨
TV station attacked moments ago in Ecuador following President Daniel Noboa's state of emergency declaration.
In shocking live footage, hooded gunmen stormed the TC Television station in Guayaquil. Employees were ordered to the ground while threats of… pic.twitter.com/BkJJGKhP5R
— Dale Anderson (@officialdale777) January 9, 2024
ایکواڈور میں گینگ لیڈر ایڈولفو فٹو کے جیل سے فرار اور بعد ازاں قتل کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے۔
گینگ لیڈر منشیات سمگلنگ کے جرم میں 34 برس کی سزا کاٹ رہا تھا اور ایک جیل سے ہائی سکیورٹی جیل میں منتقلی سے پہلے فرار ہوگیا تھا، یہ گینگ بنیادی طور پر منشیات کی سمگلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کے میکسیکو کے طاقتور سینالووا کارٹیل کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ ایکواڈور کے صدر ڈینیئل ملک کی تاریخ کے سب سے کم عمر صدر ہیں اور انھیں ابھی اپنے منصب کو سنبھالے دو ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے ، وہ حال ہی میں ایک پرتشدد الیکشن مہم میں فاتح قرار دیے جانے کے بعد صدر بنے ہیں، اس انتخابی مہم کے دوران ہونے والے پُرتشدد واقعات میں ایک صدارتی انتخابی امیدوار فرنینڈو ویلاسینسؤ کو بھی قتل کیا گیا تھا۔