Friday, December 6, 2024, 11:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 10 جنوری تک بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر پرچہ کٹے گا: ہائیکورٹ

10 جنوری تک بلوچ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر پرچہ کٹے گا: ہائیکورٹ

22بلوچ طلبہ گھر پہنچ چکے ہیں، 28اب بھی لاپتہ ہیں،اٹارنی جنرل

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام لاپتہ بلوچ طلبہ کو 10 جنوری تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا

یس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر لاپتہ افراد بازیاب نہ ہوئے وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف ایف آئی آر کا حکم دوں گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بلوچ طلبہ گمشدگی کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے بتایا کہ 22 بلوچ طلبہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، وہ گھر پہنچ چکے ہیں، 28 بلوچ اب بھی لاپتہ ہیں، تمام لاپتہ افراد کوبازیاب کرانے کی کوششیں کریں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ سادہ سی بات ہے کہ بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، رپورٹ بادی النظرمیں ظاہرکرتی ہے کہ ملک میں کوئی لاء اینڈ آرڈرنہیں جس کا جو جی میں آئے وہ کیے جارہا ہے، کیا کسی مہذب معاشرے میں یہ کام ہوتے ہیں؟ جوبھی لاپتہ شخص بازیاب ہوتا ہے وہ آکرکہتا ہے میں کیس کی پیروی نہیں کرناچاہتا۔

banner

عدالت نے تمام لاپتہ افراد کی فیملیزکی تفصیلات حکومتی کمیٹی کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور وزیرداخلہ کو کہاکہ دو ہفتے میں ان بلوچ فیملیز کو ملیں اور جو بلوچستان میں ہیں وہاں جاکرملیں۔

عدالت نے کہا کہ تمام ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کے فیصلوں میں طے ہو گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، اہل خانہ ریاست اور ریاست کے اداروں کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ بھی کر سکتے ہیں، سیکرٹری دفاع اور متعلقہ اداروں کو بھی ملزم نامزد کر سکتے ہیں۔

جسٹس محسن اخترکیانی نے وارننگ دی کہ اگر اگلی تاریخ پر لاپتہ طلبہ بازیاب نہ ہوئے تو وزیر اعظم، وزیر داخلہ، سیکرٹری دفاع و داخلہ کے خلاف پرچہ کاٹنے کا حکم دوں گا اور آپ سب کو گھر جانا ہو گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024