Thursday, November 21, 2024, 7:12 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 10 سالہ سارہ کیس میں گرفتار والد، سوتیلی ماں اور چچا پر قتل کا الزام عائد

10 سالہ سارہ کیس میں گرفتار والد، سوتیلی ماں اور چچا پر قتل کا الزام عائد

بچی کی لاش 10 اگست کو سرے میں گھر سے ملی تھی،

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں پولیس نے 10 سالہ بچی سارہ کے قتل کیس میں گرفتار والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور چچا فیصل پر الزام عائد کردیا۔

برطانوی حکام کے مطابق گزشتہ روز پاکستان سے برطانیہ پہنچنے والے تینوں ملزمان کو 10 برس کی سارہ کے قتل کے شبہ میں گیٹ وک ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

برطانوی پولیس سارہ شریف ہلاکت کیس کی تحقیقات کررہی ہے، بچی کی لاش 10 اگست کو سرے میں گھر سے ملی تھی، بچی کے والد عرفان، سوتیلی ماں بینش اور چچا فیصل پاکستان فرار ہوگئے تھے۔

عرفان شریف واقعے کے بعد اپنے دیگر 5 بچوں کوبھی پاکستان لے آئے تھے جنہیں گزشتہ دنوں ہی پولیس نے تحویل میں لیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024